شہباز شریف کو سابق آرمی چیف راحیل شریف کا فون، خیریت دریافت کی شہباز شریف کو سابق آرمی چیف راحیل شریف کا فون، خیریت دریافت کی
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ٹیلی فون... شہباز شریف کو سابق آرمی چیف راحیل شریف کا فون، خیریت دریافت کی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ٹیلی فون کیا۔

جنرل (ر) راحیل شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف  شہبازشریف کی صحت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے نیک تمناؤں اور صحت کے لیے فکر مندی پر جنرل (ر) راحیل شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل شہباز شریف اور ان کی اہلیہ تہمینہ درانی میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں ہیں۔

اس ضمن میں چین کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو کورونا کے علاج کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔

چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ نے کہا تھا کہ  آپ کو ہر طرح کی معاونت کی فراہمی کی پیشکش کرتے ہیں، دعا ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہوں۔ 

alphanew