


پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے اداکار شان شاہد نے شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے حوالے سے یو ٹرن لے لیا۔
اداکار شان اس سے قبل سوشل میڈیا پر مسلسل ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی نشر کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے نظر آئے۔
لیکن اب شان نے یو ٹرن لے لیا اور ترکی کے معروف ڈرامے ارطغرل غازی کو ماسٹر پیس قرار دیا ہے۔
Just finished watching it what a good effort.. a classic masterpiece. Special thanks to the producers #mohmatbezdag #kemaltekden directors #akifozkan #metingunay #hakanarslan . The cast ♥️ and the technicians who all worked tirelessly to make this epic.thankyou #Netflix pic.twitter.com/AydxQU1N3v
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) June 14, 2020
شان نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ارطغرل‘ دیکھ کر ابھی فارغ ہوا ہوں، یہ ایک کلاسک ماسٹر پیس ہے۔
اداکار نے ارطغرل غازی کے پوسٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈرامے کے پروڈیوسرز ، کاسٹ، ٹیکنیکل اسٹاف کا ایسا شاہکار تخلیق کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ اداکار شان شاہد ہی وہ پہلے اداکار تھے جنہوں نے سرکاری ٹی وی پر ارطغرل غازی نشر کرنے کی مخالفت کی تھی۔