‏دینہ کا ایک اور نوجوان کورونا سے لڑ تے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ‏دینہ کا ایک اور نوجوان کورونا سے لڑ تے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا
ضلع جہلم کی تحصیل ‏دینہ کا ایک اور نوجوان کورونا سے لڑ تے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا کورونا وائرس تحصیل دینہ میں... ‏دینہ کا ایک اور نوجوان کورونا سے لڑ تے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا

ضلع جہلم کی تحصیل ‏دینہ کا ایک اور نوجوان کورونا سے لڑ تے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا

کورونا وائرس تحصیل دینہ میں تیزی سے بڑھنے لگا دن بدن کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔سابق کونسلر شاہین کے بھتیجے مفتیاں دینہ کے رہائشی محمد صادق جاوید ولد محمد جاوید کرونا وائرس سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے

تفصیلات کے مطابق محمد صادق ولد محمد جاوید گزشتہ دنوں کرونا کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے اور راولپنڈی ہسپتال میں زیر علاج تھے صحت یاب نہ ہو سکے اور کرونا وائرس سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے مرحوم کی نمازہ جنازہ ان کے آبائی گاؤں سید حسین میں ادا کی گئی۔جبکہ ذرائع کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ ساگری میں بھی کرونا کے مشتبہ مریض نکل آئے ہیں یاد رہے کہ تحصیل دینہ میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 بتائی جا رہی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام ذیادہ سے ذیادہ گھروں میں رہیں ماسک اور گلوز کا استعمال کریں ایس او پیز پر عمل درآمد کریں تاکہ اس موذی بیماری سے بچا جا سکے۔

رپورٹ عبدالرحمان گجر الفا نیوز جہلم

alphanew