لاک ڈاون اور ایس او پیز کے حوالے سے جی ٹی روڈ ریلوے روڈ کا دورہ کیا جس میں انھوں نے ماسک نہ پہننے...
لاک ڈاون اور ایس او پیز کے حوالے سے جی ٹی روڈ ریلوے روڈ کا دورہ کیا جس میں انھوں نے ماسک نہ پہننے پر دینہ شہر کی تین بڑی دوکانوں کو سیل کر دیا۔ڈپٹی کمشنرجہلم سیف انور جپہ کے ہمراہ تحصیلدار جمیل اور ڈاکٹر اویس اس کے علاوہ پولیس تھانہ دینہ و پولیس چوکی سٹی دینہ بھی موجود تھی۔ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے سید حسین گاوں کا دورہ کیا جس کو سیل کیا جا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔دوکانداروں سے التماس ہے ایس او پیز پر عمل درامد کریں ورنہ دوکانیں سیل کے ساتھ ساتھ مقدمات کااندراج ہو گا