‘ہم نے اپنے آپ کو تو قرنطینہ میں بند کرلیا لیکن اندر کے شیطان کو بند نہیں کیا’
Entertainment April 15, 2020 alphanew

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ زارا نور عباس ناقدین پر برہم ہوگئیں۔
گزشتہ روز اداکار بہروز سبزواری کی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کے صاحبزادے شہروز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرنے کے ساتھ انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔
شہروز کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پر پاکستان فیشن انڈسٹری کی مقبول ترین ماڈل صدف کنول نے کمنٹ کیا جس میں انہوں نے شہروز کی والدہ کو ‘ماما(امی)’ کہہ کر مخاطب کیا اور تھوڑی دیر بعد صدف نے اپنا کمنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کے درمیان تعلقات کی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں لیکن شہروز کی جانب سے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا گیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ صدف کنول ان کی دوست ہیں۔
ان قیاس آرائیوں کے بعد ماڈل صدف کنول کے شہروز کی تصویر پر اس کمنٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شہروز اور صدف کنول پر بے حد تنقید کی جانے لگی۔
Someone called someone's mother 'mama' today and it became national news. Surprised to know we are all locked in Quarantine but guess didn't lock our inner demons. You wasted 3 weeks of your life if you still thought this was the biggest news of the month! #LocktheGossip
— Zara Noor Abbas Siddiqui (@ZaraNoorAbbas) April 14, 2020
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر اداکارہ زارا نور عباس برہم ہوگئیں اور انہوں نے اپنی پوسٹ کے ذریعے خیالات کا اظہار کردیا۔
زارا نور عباس نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘آج کسی شخص نے دوسرے شخص کی والدہ کو ‘ماما(امی)’ کہہ دیا اور یہ ایک قومی خبر بن گئی’۔
اداکارہ نے ناقدین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں یہ جان کر حیران ہوں کہ ہم سب قرنطینہ میں تو بند ہیں لیکن ہمارے اندرونی شیطان بند نہیں ہیں’۔
زارا نور عباس نے مزید کہا کہ ‘اگر آپ ابھی بھی اس بات کو اس مہینے کی سب سے بڑی خبر سمجھتے ہیں تو آپ نے اپنی زندگی کے تین ہفتے ضائع کردیے ہیں’۔
خیال رہے کہ چند ماہ قبل اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزادے اور اداکارہ سائرہ یوسف نے چند ماہ علیحدگی اختیار کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر باقاعدہ طلاق کا اعلان کیا تھا۔