سیکرٹری اوقاف پنجاب کا جہلم کا دورہ سیکرٹری اوقاف پنجاب کا جہلم کا دورہ
‏ضلع جہلم میں محکمہ صحت کی ٹیمیں کورونا اور ڈینگی سے لڑنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ارشاد احمد جہلم: ڈسٹرکٹ... سیکرٹری اوقاف پنجاب کا جہلم کا دورہ

‏ضلع جہلم میں محکمہ صحت کی ٹیمیں کورونا اور ڈینگی سے لڑنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ارشاد احمد

جہلم: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے حوالے سے سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمداور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی سی دفتر میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی۔

سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمدکو بتایا گیا ہے کہ ضلع میں محکمہ صحت کی ٹیمیں کورونا کے ساتھ ساتھ اس موزی مرض سے لڑنے کے لئے بھی دن رات کام کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے انڈور اور آوٹ ڈور سرویلینس روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے ،اس کے ساتھ ساتھ آگاہی فراہم کرنے کے لئے مختلف محکمے کام کر رہے ہیں۔ ڈی سی سیف انور نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں ، محکمہ تعلیم، پاپولیشن ویلفیئر،ایم سیز،ماحولیات،زراعت اور دیگر محکمے مل کر کام کر رہے ہیں۔
رپورٹ عبدالرحمان گجر الفا نیوز

alphanew