ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش پریس کانفرنس ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش پریس کانفرنس
ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش نے ضلع کونسل ہال جہلم... ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش پریس کانفرنس

ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش نے ضلع کونسل ہال جہلم میں پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ضلع جہلم میں کرونا وائرس کی ابتر صورتحال، طریقہ علاج، قرنطینہ سینٹر اور ہسپتالوں میں دی جانے والی سہولیات سمیت احتیاطی تدابیر کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ہے۔ اس موقع پر ضلع بھر سے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی موجود تھے جنہوں نے ضلع جہلم کے عوامی مسائل کے بارے میں اور بالخصوص کوروناوائرس کے حوالے سے متعد سوالات کیے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محکمہ صحت جہلم نے آج تک کورونا کے مشتبہ 2540 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں، جن میں 318 افراد کی رپورٹ مثبت آئی

ہےاور اب تک کل 232 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں جبکہ 78 کرونا وائرس سے متاثر مریض زیرِ علاج ہیں
جن میں سے 7 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں، 8 مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر پنڈدادنخان میں زیرعلاج ہیں جبکہ 63 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے
اس موقع پر کورونا وائرس کے حوالے سے میڈیا نمائندگان سے رابطہ رکھنے کے لیے ڈی ایچ کیو سے ڈاکٹر شعیب کیانی جبکہ سی ای او ہیلتھ دفتر سے ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات کو فوکل پرسن تعینات کیا گیا
رپورٹ عبدالرحمان گجر الفا نیوز

alphanew