جہلم چنگ چی مافیا کی ہٹ دھرمی عروج پر جہلم چنگ چی مافیا کی ہٹ دھرمی عروج پر
جہلم چنگ چی مافیا کی ہٹ دھرمی عروج پر، ٹریفک کا نظام مکمل مفلوج، ٹریفک پولیس کی بے بسی کی تصویر تفصیلات کے مطابق... جہلم چنگ چی مافیا کی ہٹ دھرمی عروج پر

جہلم چنگ چی مافیا کی ہٹ دھرمی عروج پر، ٹریفک کا نظام مکمل مفلوج، ٹریفک پولیس کی بے بسی کی تصویر

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں چنگ چی مافیا نے اپنی ہٹ دھرمی کی رٹ قائم کرتے ہوئے شہر کے تمام مرکزی چوکوں، سڑکوں پر مکمل قبضہ کر رکھا ہے اور جہاں چنگ چی ڈرائیور چاہتے ہیں وہیں اڈہ بنا لیتے ہیں جبکہ سرکاری طور پر قائم اڈہ میں کوئی رکشہ کھڑا کرنے کی تیار نہیں۔
شہر کے تمام مرکزی پلازوں ، شاپنگ مالز کے باہر سینکڑوں رکشہ بیک وقت جمع ہو جاتے ہیں اور شہریوں کے پیدل گزرنے کی جگہ بھی نہیں چھوڑتے، شہریوں کی گاڑیاں کئی کئی گھنٹے رکی رہتی ہیں لیکن ہٹ دھرم چنگ چی والے ٹس سے مس نہیں ہوتے، چنگ چی مافیا کا زور اس قدر بڑھ چکا ہے کہ ٹریفک پولیس ان کے سامنے مکمل بے بس ہو چکی ہے اور ٹریفک اہلکار سڑکیں کھلوانے کیلئے بعض دفعہ چنگ چی رکشوں کی منتیں کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔
بعض چنگ چی رکشہ والوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس ڈیلی کی بنیاد پر حصہ لیتی ہے جس کے بعد ہم کو سواریاں اٹھانے کی اجازت ہوتی ہے جو رکشہ ڈرائیور حصہ نہیں دیتے ان کو قانون کے مطابق بھی چلنے نہیں دیا جاتا۔ رپورٹ:عبدالرحمان گجر

alphanew