ماسک کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر چالان ہوگا ماسک کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر چالان ہوگا
لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر حماد عابد نے خبردار کیا ہے کہ ماسک کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر چالان ٹکٹ جاری ہوں گے۔ ترجمان... ماسک کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر چالان ہوگا

لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر حماد عابد نے خبردار کیا ہے کہ ماسک کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر چالان ٹکٹ جاری ہوں گے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کارروائی کے لیے سی ٹی او اور ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں 8 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر کورونا وائرس ایس او پیز  پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کریں گی۔ 

چیف ٹریفک آفیسر حماد عابد کے مطابق شہر میں تمام وارڈنز بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں گے، گاڑی میں ایک سے زائد افراد سوار ہونے کی صورت میں سب کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا اور ماسک نہ پہننے کی صورت میں چالا کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے  جب کہ کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1800 سے زائد ہے۔

alphanew