کورونا کے پیش نطر پی سی بی نے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ روک دیا کورونا کے پیش نطر پی سی بی نے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ روک دیا
کورونا وائرس کے پیش نظر  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ضروری اور غیر فعال اسٹاف کو فارغ  کرنے کا فیصلہ فی... کورونا کے پیش نطر پی سی بی نے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ روک دیا

کورونا وائرس کے پیش نظر  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ضروری اور غیر فعال اسٹاف کو فارغ  کرنے کا فیصلہ فی الحال روک دیا۔

دو روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا  اور  پہلے مرحلے میں لوئر گریڈ کے پانچ ہیلپرز اور آفس بوائز کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

جب کہ گزشتہ روز پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے 10 چھوٹے ملازمین کو فارغ کیا تھا جنہیں اب دوبارہ نوکریوں پر بحال کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی نے کورونا وائرس کے موجودہ حالات کی وجہ سے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ فی الحال روک دیا ہے۔

alphanew