چین سے کورونا کا حفاظتی سامان وصول کرتے وقت پاکستانی سفیر کی بے احتیاطی چین سے کورونا کا حفاظتی سامان وصول کرتے وقت پاکستانی سفیر کی بے احتیاطی
کورونا سے نمٹنے کیلئے چین کی پاکستان کیلئے امداد کا سلسلہ جاری ہے تاہم بیجنگ میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے سامان وصول کرتے... چین سے کورونا کا حفاظتی سامان وصول کرتے وقت پاکستانی سفیر کی بے احتیاطی

کورونا سے نمٹنے کیلئے چین کی پاکستان کیلئے امداد کا سلسلہ جاری ہے تاہم بیجنگ میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے سامان وصول کرتے ہوئے ماسک نہیں پہنا، چینی حکام سے ہاتھ بھی ملایا اور کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔

کورنا کی روک تھام کیلئے بیجنگ سے امدادی سامان لے کر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کاخصوصی طیارہ پاکستان روانہ ہوگیا۔

چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ بیجنگ سے آئے امدادی سامان میں ایکسرے مشینیں، ماسک،اسکینرز اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

تاہم اس موقع پر خود پاکستانی سفیر کی جانب سے بے احتیاطی نظرآئی، انہوں نے ماسک نہیں پہنا، سماجی فاصلے کے اصول کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے چینی حکام سے ہاتھ بھی ملایا۔

اسی طرح کے واقعات انگلینڈ میں بھی پیش آئے جہاں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر حکومت کے سینیئر حکام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، ان میں سے ایک کو حکومت کی ہدایت پر استعفی بھی دینا پڑا تھا۔

alphanew