جنرل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی کورونا وائرس میں مبتلا جنرل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی کورونا وائرس میں مبتلا
لاہور: جنرل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ ایم ایس جنرل اسپتال ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے کورونا وائرس میں... جنرل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی کورونا وائرس میں مبتلا

لاہور: جنرل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

ایم ایس جنرل اسپتال ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

انہوں نےکہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تاہم کوئی علامات نہیں، خودکو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے کئی ڈاکٹرز اور طبی عملہ وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ مریضوں کی جان بچاتے ہوئے خود شہید ہوگئے۔

alphanew