‘کاش کوئی معجزہ ہوتا اور وہ زارا کو ڈھونڈ لیتے’ ‘کاش کوئی معجزہ ہوتا اور وہ زارا کو ڈھونڈ لیتے’
گزشتہ روز پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی جس میں 91 مسافر اور... ‘کاش کوئی معجزہ ہوتا اور وہ زارا کو ڈھونڈ لیتے’

گزشتہ روز پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی جس میں 91 مسافر اور عملے کے7 ارکان سوار تھے اور بد قسمتی سے اس پرواز میں پاکستان فیشن انڈسٹری کی سپر ماڈل زارا عابد بھی موجود تھیں۔

ریسکیو حکام کی جانب سے پوری رات لاشیں نکالنے کا سلسلہ جارہی رہا جس میں 16 لاشوں کی شناخت کی گئی جب کہ 50 لاشوں کی شناخت نہ ہو سکی۔

اس بد قسمت طیارے میں موجود پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل زارا عابد بھی موجود تھیں جو کہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔

زارا عابد کے انتقال پر پوری شوبز انڈسٹری شدید رنج و غم میں مبتلا ہو گئی ہے جب کہ زارا عابد کی سب سے قریبی دوست کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔

ماڈل زارا عابد کی قریبی دوست نے ان کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کر کے لکھا کہ تم نے مجھے توڑ دیا۔

عبیر کی پوسٹ پر متھیرا نے کمنٹ کیا کہ ‘کاش کوئی معجزہ ہوتا اور وہ زارا کو ڈھونڈ لیتے’۔

دوسری جانب زارا کے قریبی دوست اور اسٹائلسٹ کھوجی نے بھی کمنٹ کیا کہ ‘اللہ ہم معجزے کا انتظار کر رہے ہیں’۔

فیشن انڈسٹری کی مقبول شخصیت فریحہ الطاف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ‘زارا عابد شوٹ کے سلسلے میں لاہور  آئی تھیں اور اسی دوران ان کے انکل کا انتقال ہوگیا تھا جس وجہ سے انہیں فوراً لاہور سے جانا پڑا’۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘زارا عابد کا اس طرح سے انتقال پاکستان فیشن انڈسٹری کے لیے ایک بہت بڑا خلا ہے’۔

معروف ڈیزائنر نومی انصاری نے بھی ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے ماڈل زارا عابد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘گزشتہ رمضان اسی دن ہم نے ساتھ افطار کیا تھا’۔

نومی انصاری نے مزید کہا کہ یہ بہت ہی تکلیف دہ لمحہ ہے۔

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مقبول ترین ماڈل آمنہ الیاس نے بھی ساتھی ماڈل زارا عابد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میری ساتھی، میں جسے بے حد پسند کرتی تھی، ایک خوبصورت لڑکی، میں جب بھی اس سے ملتی تھی یہ مجھے بے حد گرم جوشی اور مسکراہٹ کے ساتھ گلے لگاتی تھی’۔

آمنہ الیاس نے مزید لکھا کہ ‘معجزے کے منتظر ہیں’۔

alphanew