پنجاب حکومت کاصوبائی سیکرٹریز کے دفاتر کل سے کھولنے کا اعلان پنجاب حکومت کاصوبائی سیکرٹریز کے دفاتر کل سے کھولنے کا اعلان
نجاب حکومت نےتمام صوبائی محکموں کے سیکرٹریز کے دفاتر 15 اپریل سے کھولنے کا اعلان کردیا۔ پنجاب سول سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کیے... پنجاب حکومت کاصوبائی سیکرٹریز کے دفاتر کل سے کھولنے کا اعلان

نجاب حکومت نےتمام صوبائی محکموں کے سیکرٹریز کے دفاتر 15 اپریل سے کھولنے کا اعلان کردیا۔

پنجاب سول سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق سیکرٹریز محدود اسٹاف کے ساتھ کام کریں گے جب کہ باقی اسٹاف گھروں میں رہ کر آن لائن فرائض انجام دے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  تمام محکموں کے سیکرٹریز کے دفاتر 15اپریل سے کھولے جائیں گے ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ان کا عملہ بھی دفتر میں موجود رہے گا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 14 اپریل تک لاک ڈاؤن کیا گیا تھا جس میں مزید دو ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔

ملک بھر میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد 5 ہزار 829 ہوچکی ہے جن میں سے 100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کیسز کی تعداد 2 ہزار 856 ہے جن میں سے 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

alphanew