


عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے تاحال کوئی ویکسین تو ایجاد نہیں ہوئی لیکن اس وائرس سے بچنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے جو سماجی فاصلہ ہے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے جب کہ لوگ اس صورتحال کو بالکل بھی سنجیدہ نہیں لے رہے۔
حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد شہریوں نے سماجی فاصلہ رکھنے اور ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان شوبز اسٹارز سمیت معروف شخصیات کی جانب سے برہمی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
Seeing footage of traffic blocked roads, congested streets and market places and hundreds of people without even a mask on. This country makes me want to cry
— Shaniera Akram (@iamShaniera) May 12, 2020
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے لاک ڈاؤن میں سماجی دوری کو غیر سنجیدگی سے لینے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی۔
شنیرا اکرم نے لکھا کہ ‘ٹریفک سے جام سڑکیں، مارکیٹیں اور سڑکوں پر سیکڑوں بغیر ماسک پہنے لوگ، یہ ملک مجھے رولانا چاہتا ہے’۔
Yeh we are open now (collective sigh of relief) but can we still pls exercise some social distancing …CHIPKEN MAT #LockdownEnd
— Ushna Shah (@ushnashah) May 12, 2020
Stay safe!
دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اشنا شاہ نے بھی ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘ہاں اب سب کھل چکا ہے لیکن ہمیں سماجی دوری اختیار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، چپکیں مت اور محفوظ رہیں’۔
Do we really need to run to the markets for eid shopping? Will we go back to our old ways without showing any change? Please ehtiyaat say bahir jaain. This is another crucial time since everyone is rushing out together at once. Maybe try celebrating eid differently this year?
— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) May 13, 2020
اداکارہ صنم سعید نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘کیا ہمیں واقعی عید کی شاپنگ کے لیے مارکیٹ جانا ضروری ہے؟ ‘۔
صنم سعید نے لوگوں کو احتیاط سے باہر جانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ اس بار عید کو مختلف طریقے سے منانے کی کوشش کی جائے۔